پچھتر فیصداسرائیلی فلسطینیوں کے قتل کے حامی، سروے

اسرائیل میں رائے عامہ کے دو سرووں میں اسرائیلوں کی بڑی تعداد نے بے گناہ فلسطینیوں کو ظالمانہ طریقے سے شہید کرنے کی حمایت کی ہے ۔

415404
 پچھتر فیصداسرائیلی فلسطینیوں کے قتل کے حامی،  سروے

اسرائیل میں حال ہی میں کروائے جانے والے رائے عامہ کے دو سرووں میں یہودی انتہا پسندوں کی فلسطینیوں کے خلاف دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے اسرائیلوں کی بڑی تعداد نے بے گناہ فلسطینیوں کو ظالمانہ طریقے سے شہید کرنے کی حمایت کی ہے ۔
اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 2 نے ایک سروے کرایا جس میں شرکت کرنیوالے 75 فیصد یہودی رائے دہندگان نے فلسطینیوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے کی حمایت کا اظہار کیا۔ 24 فیصد نے اس بارےمیں کوئی جواب نہیں دیا جبکہ صرف ایک فیصد یہودیوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔
اس سروے سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ صہیونیوں کے دلوں میں فلسطینیوں سے کس درجے کی نفرت پائی جاتی ہے۔سروے میں جب فلسطینیوں پر حملے کرنے والے یہودیوں کی عدالت میں پیشی کے بارے میں پوچھا گیا تو 55 فیصد کا کہنا تھا یہودیوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی ان پر فلسطینیوں کے قتل کے الزام میں مقدمات قائم ہونے چاہئیں جبکہ 39 فیصد نے اس کی حمایت کی اور 6 فیصد نے مخالفت کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں