شام : اسد حامی ایرانی کمانڈر حملوں میں ہلاک

شام میں صدر بشارالاسد کے دفاع میں لڑنے والے ایرانی پاسداران انقلاب کے سات اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جن میں شیعہ مسلک کے ایک عالم دین اور شامی فوج کی ٹریننگ اور مشاورتی رہ نمائی کرنے والے ایک سینیر عہدیدار بھی شامل ہیں

414258
شام : اسد حامی ایرانی کمانڈر حملوں میں ہلاک

شام میں صدر بشارالاسد کے دفاع میں لڑنے والے ایرانی پاسداران انقلاب کے سات اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ مارے جانے والوں میں ایک شیعہ مسلک کے ایک عالم دین اور شامی فوج کی ٹریننگ اور مشاورتی رہ نمائی کرنے والے ایک سینیر عہدیدار بھی شامل ہیں۔
خبر کے مطابق دمشق کے نواح میں مخالف دستوں کے ساتھ لڑائی میں عسکری مشیر اسماعیل سیرت نیا اُس وقت ہلاک ہوئے جب وہ شامی فوجیوں کی جنگی امور میں رہنمائی میں مصروف تھے۔
اس کے علاوہ کیپٹن موسیٰ جمشیدیان، شیعہ مبلغ علی تمام زادہ، جامع یزیدیہ فوج کے ایک اہم کمانڈر محمدحسین محمد خانی اور میثم مداوری بھی حالیہ ایام میں شامی فوجیوں کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہوئے۔
خبر کی رو سے، جمشیدیان نامی فوجی عہدیدار کا تعلق پاسداران انقلاب کے "نجف الاشرف 8" بریگیڈ سے ہے۔ اس کے علاوہ "محمد رسول اللہ فورس" کے ایک افسر قدیر سرلک کو حلب میں ایک گاڑی پر راکٹ حملے میں نشانہ بنایا گیا جس میں وہ ہلاک ہو گئے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کا بھی کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کے ایک عہدیدار روح اللہ قربانی بھی حلب میں ایک راکٹ حملے میں ہلاک ہوئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں