مصر میں پارلیمانی انتخابات میں شراکت کی شرح محض 21 فیصد

الیکشن کمیشن نے پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ پہلے مرحلے میں رائے دہندگان کے محض 21 فیصد کے ووٹنگ میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے

405068
مصر میں پارلیمانی انتخابات میں شراکت کی شرح محض 21 فیصد

مصر میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شراکت کی شرح 21٫7 فیصد تک رہی ہے۔
ملک میں تین برسوں بعد منعقد ہونے والے پہلے عام انتخابات کا پہلا مرحلہ 17 تا 28 اکتوبر 14 صوبوں میں سرانجام پایا تھا۔
الیکشن کمیشن نے اطلاع دی ہے کہ انتخابات میں شراکت کی شرح انتہائی کم سطح تک رہی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہ کر سکنے والے امیدواروں کے حلقوں میں دوبارہ پولنگ کی گئی۔ جس کے بعد پہلا مرحلہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔ تا ہم دوبارہ پولنگ میں ووٹنگ کا تناسب مزید گرا ہے۔
پہلے مرحلے کے انتخابات کے نتائج کے مطابق 200 کے قریب پارلیمانی نمائندوں کا تعین کیا جائیگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں