ایران میں سیلاب سے 6 افراد ہلاک

ملک کے مغربی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں رہائشی علاقوں کے زیر آب آنے کا موجب بنی ہیں

404574
ایران میں سیلاب سے 6 افراد ہلاک

ایران میں سیلاب آنے سے ابتدائی معلومات کے مطابق 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص لا پتہ ہے۔
ایرانی ٹیلی ویژن ایرین کو بیان دینے والے ایرانی ہلال ِ احمر کے صدر ناصر چیراخ ساز کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کی بنا پر بعض علاقے زیرِ آب آگئے ہیں اور صوبہ اعلام میں گزشتہ ایک سو برسوں میں سب سے زیادہ بارشیں امسال ہوئی ہیں۔
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کو بیان دیتے ہوئے اعلام کے گورنر محمد رضا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں فی میٹر 230 کلو گرام بارش پڑی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں