مسجد اقصیٰ میں خلاف ورزیاں، کشیدگی میں مستقل اضافہ

اسرائیلی فوجیوں کی مسجد اقصیٰ میں قوانین کی خلاف ورزیوں سے شروع ہونے والی کشیدگی میں، دریائے اردن کے مغربی کنارے، بیت المقدس اور غزہ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

403430
مسجد اقصیٰ میں خلاف ورزیاں، کشیدگی میں مستقل اضافہ

اسرائیلی فوجیوں کی مسجد اقصیٰ میں قوانین کی خلاف ورزیوں سے شروع ہونے والی کشیدگی میں، دریائے اردن کے مغربی کنارے، بیت المقدس اور غزہ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ مسجد اقصیٰ میں خلاف ورزیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اطلاع کے مطابق یہودی آبادکار اسرائیلی فوجیوں کی حفاظت میں ایک دفعہ پھر زبردستی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔
تقریباً 40 افراد پر مشتمل یہودی آبادکاروں کا ایک گروپ اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مغارب دروازے سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوا جس پر مسجد اقصیٰ میں موجود فلسطینیوں نے تکبیر کے نعرے لگائے اور اس واقعے پر احتجاج کیا۔
اس دوران دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان پیش آنے والے واقعات میں 40 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں جبکہ 150 سے زائد فلسطینی اسرائیلی فوجیوں کی پھینکی گئی آنسو گیس سے متاثر ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے، بیت المقدس اور غزہ کے مختلف علاقوں میں تقریباً تقریباً ہر روز "چاقو کے حملے " کے دعوے کے ساتھ اسرائیلی فوجی فلسطینی نوجوانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
ماہِ اکتوبر کے آغاز سے لے کر اب تک دریائے اردن کے مغربی کنارے ، بیت المقدس اور غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے فلسطینیوں پر حملوں میں 65 فلسطینی ہلاک اور 7 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں