عوام متحد اور اسرائیلی تشدد کے خلاف پر امن رہیں:محمود عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نےایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شریک فلسطینی صدر نے کہا کہ اسرائیل کے جارحانہ اور پر تشدد رویے کے خلاف فلسطینی پر امن طریقے سے اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے

392607
عوام متحد اور اسرائیلی تشدد کے خلاف پر امن رہیں:محمود عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے 30 سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت پر اسرائیل سے احتجاج کیا ہے۔
ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شریک فلسطینی صدر نے کہا کہ اسرائیل کے جارحانہ اور پر تشدد رویے کے خلاف فلسطینی پر امن طریقے سے اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اپنے حقوق اور ملکی دفاع کا تحفظ ممکن بنائیں گے۔
صدر عباس نے کہا کہ اس تشدد میں اضافے کا اصل مقصد دریائے اردن میں یہودی آباد کاری کے عمل کو جاری رکھنا ہے۔
فلسطینی صدر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کے تشدد کا جواب تشدد سے نہ دیں کیونکہ ہم امن کے ذریعے اس مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں