حلب میں کار بم دھماکے میں 20 افراد لقمہ اجل

حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکے سے کئی دکانوں ، مکانات اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ کے عملے اور سول دفاعی ٹیموں نے بجھایا

390044
حلب میں کار بم دھماکے میں 20 افراد لقمہ اجل


شام کے حلب شہر کے مخالف گروہوں کے زیر کنٹرول علاقے ہریتان میں کار بم دھماکے سے 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
یہ حملہ ایک پر رونق بازار میں کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکے سے کئی دکانوں ، مکانات اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ کے عملے اور سول دفاعی ٹیموں نے بجھایا۔
دریں اثناء مذکورہ علاقے کے عارضی اسپتاک کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ شدید زخمی ہونے والے دس افراد کو علاج معالجے کے لیے ترکی کے اسپتالوں کو بھیج دیا گیا ہے، جبکہ انہیں فوری طور پر خون اور طبی سازو سامان کی ضرورت لا حق ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں