فلسطینی وزیر پر پتھراو

یہودی آباد کاروں نے فلسطین کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن کی گاڑی پر پتھراو کرتے ہوئے انہیں زخمی کر دیا

351720
فلسطینی وزیر پر پتھراو

فلسطین کے وزیر برائے مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی علام موسی دریائے اردن کے مغربی کنارے میں یہودی گروہ کی طرف سے کار پر پتھراؤ سے زخمی ہو گئے۔
حکومت فلسطین سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ راملہ سے نبلوس اپنی رہائش گاہ کو جاتے وقت یہودیوں نے نشانہ بنایا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر موسی پر یہ حملہ تمام تر فلسطینیوں کو ہدف بنانے اور فلسطینی عوام کے خلاف یہودیوں کی دہشت گردی کی دلیل ہے۔ ہم عالمی رائے عامہ سے اسرائیل اور یہودی آباد کاروں کی ان حرکات کا سد باب کرنے کے لیے فی الفور اقدامات اٹھانے کی اپیل کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے ، القدس کے مختلف محلوں اور مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی قوتوں کے حملوں پر رد عمل کا مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں کو گاہے بگاہے اس طرح کے پُر تشدد واقعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں