اسرائیلی اور روسی حکام کے درمیان ملاقات

مذاکرات آج اسرائیل میں شروع ہوں گے اور دو دن تک جاری رہیں گے

388583
اسرائیلی اور روسی حکام کے درمیان ملاقات

اسرائیل اور روس کے حکام شام میں دو ملکوں کی فورسز کے درمیان ممکنہ تشدد کے واقعات کے سدباب کے طریقوں پر غور کریں گے۔۔۔
اسرائیل کے سرکاری ریڈیو سے نشر ہونے والی خبر کے مطابق مذاکرات آج اسرائیل میں شروع ہوں گے اور دو دن تک جاری رہیں گے۔
مذاکرات میں روسی وفد کی سربراہی مسلح افواج کے نائب سربراہ نکولائی بوگڈانووسکی اور اسرائیلی وفد کی سربراہی مسلح افواج کے نائب سربراہ یائر گولان کریں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے اپنے بیان میں روس کے ساتھ اسرائیل کے اچھے تعلقات کا ذکر کیا تھا۔
نیتان یاہو نے امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این کے لئے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ اسرائیل روس کے ساتھ مخالفانہ تعلقات کا سدباب کرنا چاہتا ہے ۔
نیتان یاہو نے امریکہ اور نیٹو کے برعکس شام میں روس کے فضائی آپریشنوں پر تنقید نہیں کی تھی اور اسرائیل اور ماسکو کے اچھے تعلقات کا ذکر کیا تھا۔
اسرائیلی ذرائع نے بھی شام میں روس کی موجودگی کے موضوع پر روس کے ساتھ مفاہمت کا اشارہ دیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں