روس کے فضائی آپریشن کو ئی ہنگامی فیصلہ نہیں ہیں

روس کے فضائی حملوں کا فیصلہ حالیہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے اور یہ کوئی ہنگامی فیصلہ نہیں ہے: ولید معلم

388098
روس کے فضائی آپریشن کو ئی ہنگامی فیصلہ نہیں ہیں

شام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے ایک لبنانی ٹیلی ویژن چینل کے لئے انٹرویو میں روس کے شام میں فضائی آپریشنوں کا جائزہ لیا۔۔۔۔
معلم نے کہا کہ یہ آپریشن ایک طویل عرصے سے دمشق اور ماسکو میں جاری مشاورت کے نتیجے میں کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دمشق اور شام کے درمیان ایک طویل عرصے سے وسیع سطح کے مذاکرات کئے جا رہے ہیں اور روس کا آپریشن کرنے کا فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی منصوبہ بندیوں کا نتیجہ کے۔
ولید معلم نے کہا کہ روس کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے سلسلے میں خود میں نے اور متعدد شامی اعلیٰ سطحی حکام نے چند دفعہ ماسکو کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس کے فضائی حملوں کا فیصلہ حالیہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے اور یہ کوئی ہنگامی فیصلہ نہیں ہے۔
شام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے کہا کہ ہم روس، عراق، ایران اور شام کے درمیان خبروں کے تبادلے کے لئے ایک موئثر مرکز قائم کرنے کے لئے کریملین انتظامیہ کے ساتھ سنجیدہ کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس خبر رساں نیٹ ورک کا مرکز عراق میں ہو گا اور یہ مرکز ہمارے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں