روسی طیاروں ی شام پر بمباری کا سلسلہ جاری

شام کے شہر عدلیب کے قریب مخالفین کے زیر کنٹرول احسیم کے علاقے روس کے جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے۔ اس حملے میں 3 سویلین سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی بھی دیکھی گئی ہے

387195
روسی طیاروں ی شام پر بمباری کا سلسلہ جاری

روس کے شام پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شام کے شہر عدلیب کے قریب مخالفین کے زیر کنٹرول احسیم کے علاقے روس کے جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے۔
اس حملے میں 3 سویلین سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی بھی دیکھی گئی ہے۔
ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے شام میں اسلامک اسٹیٹ یا داعش کے خلاف فضائی حملے شروع کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ روسی حکام نے امریکا سے بھی اپیل کی ہے کہ امریکی یا اتحادی جنگی طیارے روسی طیاروں کے مشن کے دوران شامی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پرہیز کریں۔
دمشق میں حکام کے مطابق روسی طیاروں نے شامی فضائیہ کے ساتھ مل کر تین صوبوں میں بمباری کی۔
ایک فرانسیسی سفارت کار کا اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھا کہ روسی جنگی طیاروں کا نشانہ داعش نہیں بلکہ صدر اسد کی مخالف اپوزیشن ہے۔
دریں اثناء اسد مخالف اور مغرب کی حمایت یافتہ شامی اپوزیشن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بدھ کے روز روسی طیاروں کی بمباری میں 36 شہری مارے گئے جبکہ ان علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں داعش یا القاعدہ کے عسکریت پسند موجود ہی نہیں ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں