مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی

اسرائیل نے 50 سال سے کم عمر مسلمانوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگا دی

385414
مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی

اسرائیل نے 50 سال سے کم عمر مسلمانوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگا دی ۔۔۔
اسرائیلی پولیس نے حکم ثانی تک 50 سال سے کم عمر مسلمانوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق یہ فیصلہ فلسطینی نوجوانوں کے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس پر پتھر پھینکنے کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔
فلسطین کی آزادی کی تنظیم سے منسلک قیدیوں اور رہا کئے جانے والوں کے بارے میں تحقیقاتی و دستاویزی شعبے کے جاری کردہ اعلان کے مطابق سال 2000 کی بغاوت سے لے کر اب تک اسرائیل کی طرف سے 90 ہزار فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
حراست میں لئے جانے والے ان افراد میں 12 ہزار بچے شامل ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں