سانحہ منیٰ میں 753 افراد ہلاک، 800 سے زائد زخمی

ایران نے ہلاک شدگان میں سے 49 کا تعلق ایران سے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے سعودی عرب پر ضروری تدابیر اختیار نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے

392017
سانحہ منیٰ  میں 753 افراد ہلاک، 800 سے زائد زخمی

مکہ مکرمہ کے جوار میں واقع میدان منیٰ میں کل صبح کے وقت بھگڈر مچنے سے ہلاک شد گان حاجیوں کی تعداد 753  ہو گئی  ہے۔
اس دوران 800 سے زائد حاجی زخمی بھی ہوئے، جن میں سے بعض کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مکہ مکرمہ کے اسپتالوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمیوں میں ترک شہری بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شیطان کو کنکریاں مارنے والے مقام پر ایسکیلیٹر میں گڑ بڑ ہونے سے لوگوں میں بھگڈر مچ گئی، بعض عازمین حج اس بنا پر پُل سے گرتے ہوئے شہید ہو گئے۔
علاقے میں جاری امدادی کاروائیوں میں ترکی سے بھی خصوصی طور پر جانے والےٹیموں سمیت 4 ہزار افراد حصہ لے رہے ہیں۔
ایران نے ہلاک شدگان میں سے 49 کا تعلق ایران سے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے سعودی عرب پر ضروری تدابیر اختیار نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
جبکہ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ بھگڈر انسانوں کے اصولوں پر پوری طرح عمل درآمد نہ کرنے کی بنا پر مچی ہے۔
سعودی انتظامیہ نے سیکورٹی ادارے کے ذمہد اران کو یکجا کرتے ہوئے وسیع پیمانے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
مکہ مکرمہ میں موجود محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گورمیز نے ایک بحرانی ڈیسک قائم کیا ہے تو المیہ کے بعد اطلاع نہ ملنے والے 18 ترک حاجیوں میں سے 9 تک رسائی ممکن ہو ئی ہے تو 4 کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں