بغداد میں بم حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرق میں ال امین الثانیہ محلے میں بموں سےلدی ہوئی گاڑی میں ہونے والے دہماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہمکے کے نتیجے میں بڑی تعداد زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے

352901
بغداد میں  بم حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرق میں ال امین الثانیہ محلے میں بموں سےلدی ہوئی گاڑی میں ہونے والے دہماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہمکے کے نتیجے میں بڑی تعداد زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔
کل پیر کے روز ایک کار بم دھماکا مشرقی بغداد کے امین نامی علاقے کی ایک مارکیٹ میں کیا گیا۔ دوسرا بم شہر کے شمالی حصے میں واقع شعب نامی علاقے سے گزرنے والی ایک سڑک کے کنارے پر نصب تھا۔
طبی ذرائع کے مطابق تیرہ افراد کی لاشیں ہسپتالوں میں پہنچائی گئی ہیں اور چوالیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ ان دونوں بم دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کر لی ہے۔ دوسری جانب بغداد میں سکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ عسکریت پسندوں نے دارالحکومت کے ہوائی اڈے کے قریب واقع کیمپ النصر پر بھی کئی راکٹ داغے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں