اسد فورسز کا مخالفین کے زیر کنٹرول علاقے پر حملہ

شام میں اسد فورسز کے حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقے پر حملے کے نتیجے میں 25 شہری ہلاک ہو گئے ہیں

352548
اسد فورسز کا مخالفین کے زیر کنٹرول علاقے پر حملہ

شام میں اسد فورسز کے حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقے پر حملے کے نتیجے میں 25 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
شامی فوج کے جنگی طیاروں کی حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول محلے شعار کے بازار پر فیل نامی میزائل سے حملہ کیا۔
واقعے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 25 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کو علاقے کے فیلڈ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
صحت اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے اپنے محدود وسائل کے ساتھ شعار محّلے میں حملے کے نتیجے میں تباہ شدہ مکانات سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کی اطلاع دی ہے۔
حکام نےکہا ہے کہ کثیر تعداد میں زخمیوں کی حالت نازک ہے اور فیلڈ ہسپتالوں میں خون اور طبّی سامان کی ضرورت سے آگاہ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں