شامی بچے کی لاش نے دنیا بھر کو دہلا کر رکھ دیا

ترکی کے ساحل سے ٹکرانے والی پر شامی بچے کی لاش نے دنیا بھر کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔

374595
   شامی بچے  کی لاش نے دنیا بھر کو دہلا کر رکھ دیا

ترکی کے ساحل سے ٹکرانے والی پر شامی بچے کی لاش نے دنیا بھر کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔
شام کے باشندے عبداللہ کُردی بھی اپنے ہزاروں ہم وطنوں کی طرح داعش سے خوفزدہ تھا ۔ وہ اپنے وطن کو چھوڑ کر ترکی آیا ۔ جہاں سے اس نے کینیڈا میں پناہ کے حصول کے لئے درخواست دی لیکن اسے مسترد کردیا گیا۔
کینیڈین سفارت خانے کی جانب سے درخواست مسترد کئے جانے کے بعد اس نے ترکی کے راستے یورپ جانے کا فیصلہ کیا لیکن اسے کیا پتہ تھا کہ جس خاندان کے لئے وہ تمام تر صعوبتیں برداشت کرنے کو تیار تھاوہی اس سفر کے دوران جان کی بازی ہار جائیں گے۔
عبداللہ کردی نے اپنی بیوی ریحان، 5 سالہ بیٹے گالپ اور 3 سالہ ایلان کے ہمراہ ترکی سے یورپ جانے کے لئے کشتی کا سفر شروع کیا۔ ابھی ان کی کشتی یونان کے جزیرے کوس کے قریب ہی پہنچی تھی کہ الٹ گئی، حادثے میں عبداللہ تو بچ گیا لیکن اس کی بیوی ریحان، 5 سالہ بیٹا گالپ اور 3 سالہ ایلان جاں بحق ہوگئے۔
ریحان اور گالپ کی لاشیں تو یونانی حکام نے نکال لیں لیکن ایلان کی لاش بہتے ہوئے ترکی کے ساحل بودرم پر جاپہنچی، ساحل سمندر پر موجود اس کی لاش کی تصویر نے شام اور عراق میں ناصرف مسلم دنیا بلکہ عالمی طاقتوں کے مکروہ کھیل کو بھی واضح کردیا ہے۔
دنیا بھر میں 3 سالہ ایلان کی تصویر نے لوگوں کے دل دہلا دیئے ہیں اور اس سے عراق، شام اور لیبیا سے یورپی ممالک کا رخ کرنے والے پناہ گزینوں کے مسئلے پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ اس تنازعے کا ذمہ دار کون ہے اور اس سے کس طرح نمٹا جائے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں