بحرین میں سیاسی شخصیات کی رہائی کے لیے حکومت کیخلاف مظاہرے

بحرین کے دراز شہر میں ہزاروں مظاہرین نے نماز جمعہ کے بعدجیل میں قید سیاسی شخصیات کی رہائی کے لیے حکومت کیخلاف مظاہرہ کیا ۔

371217
بحرین میں سیاسی شخصیات کی رہائی کے لیے حکومت کیخلاف مظاہرے


بحرین کے دراز شہر میں ہزاروں مظاہرین نے نماز جمعہ کے بعدجیل میں قید سیاسی شخصیات کی رہائی کے لیے حکومت کیخلاف مظاہرہ کیا ۔
انھوں نے جمیت ا ل وقاف کے سیکریٹری جنرل شیخ سلمان کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین نے حکومت کیخلاف نعرے لگائے ۔سترہ شہر میں بھی نقاب پوش مظاہرین نے مظاہرہ کیا اور پولیس پر پتھر اور مولوٹوف کوکٹیل پھینکے ۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنو گیس استعمال کی ۔ بحرین میں ہر ہفتے مختلف شہرو ں میں نماز جمعہ کے بعد حکومت کیخلاف مظاہرے کیے جاتے ہیں ۔2011 سے جاری مظاہروں کے دوران پولیس نے متعدد سیاسی شخصیات اور ایکٹیوسٹوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں