عراق و شام میں داعش کے خلاف حملے،تنظیم کو بھاری جانی نقصان

عراقی فوج کو مقامی قبائل کی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے انہیں اس آپریشن میں نمایاں کامیابی حاصل ہو رہی ہے جبکہ فوج نے صوبہ الانبار کے شہر رمادی سے 90 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جیبہ نامی علاقے کو بھی داعش کے قبضے سے آزاد کروالیا ہے

340652
عراق و شام میں داعش کے خلاف حملے،تنظیم کو بھاری جانی نقصان

اتحادی قوتوں نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف عراق پر 31 اور شام پر پانچ نئے فضائی حملے کیے ہیں۔
عراقی فوج کو مقامی قبائل کی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے انہیں اس آپریشن میں نمایاں کامیابی حاصل ہو رہی ہے جبکہ فوج نے صوبہ الانبار کے شہر رمادی سے 90 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جیبہ نامی علاقے کو بھی داعش کے قبضے سے آزاد کروالیا ہے ۔
علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں تین قبائلی اور داعش کے 27 شدت پسند ہلاک اور 4 فوجی زخمی ہو گئے۔
فلوجہ شہر میں بھی داعش نے پانچ شہریوں کو گولیوں سے بھون کر رکھ دیا ۔
حقوق انسانی کی عراقی تنظیم نے بتایا ہے کہ داعش نے موصل میں 2100 افراد کو ہلاک جبکہ 1500 بچوں کو فوجیوں کے طور پر اپنی صفوں میں بھرتی کرلیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں