اسد کی طرف سے مشرقی غطّہ میں چوتھا قتل عام

شام میں اسد انتظامیہ کے جنگی طیاروں کی مشرقی غطّہ کی تحصیل ثاقبہ کے رہائشی مقامات پر بمباری، 8 افراد ہلاک

339919
اسد کی طرف سے مشرقی غطّہ میں چوتھا قتل عام

اسد کی طرف سے مشرقی غطّہ میں چوتھا قتل عام۔۔۔
شام میں اسد انتظامیہ کے جنگی طیاروں نے مشرقی غطّہ کی تحصیل ثاقبہ کے رہائشی مقامات پر بمباری کی۔
تحصیل کے فیلڈ ہسپتال کے حکام سے موصول معلومات کے مطابق حملے میں 8 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔
ہسپتال کے حکام کے مطابق زخمی شہریوں کو ایمبولینسوں اور سول گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال لایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے مشرقی غطّہ میں حملوں میں اضافہ کر دیا ہے اور حالیہ حملہ اسد فورسز کی طرف سے رواں مہینے کے دوران چوتھا قتل عام ہے۔
واضح رہے کہ اسد فورسز کے جنگی طیاروں کی کل دمشق کی تحصیل دُوما کے رہائشی مقامات پر بمباری کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں