قاہرہ میں بموں سے لدی ہوئی گاڑی میں دھماکہ،6 افراد ہلاک

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بموں سے لدی ہوئی ایک گاڑی میں دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کیمطابق 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔

335007
 قاہرہ میں بموں سے لدی ہوئی گاڑی میں دھماکہ،6 افراد ہلاک


مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بموں سے لدی ہوئی ایک گاڑی میں دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کیمطابق 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔
پولیس کی عمارت کے سامنے یہ دھماکہ کیا گیاجس کی آواز دور دراز کے علاقوں میں سنی گئی ۔دھماکے سے عمارت کے سامنے والے حصے کو نقصان پہنچا ہے ۔ اطلاع کیمطابق ایک شخص گاڑی کو عمارت کے سامنے پارک کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جائے وقوع سے روانہ ہو گیا جس کے بعد گاڑی میں زور دار دھماکہ ہوا ۔
یاد رہے کہ مصر میں دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے نئے قانون پر شدیدردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ اس قانون کے تحت پولیس کو وسیع اختیارات دیتے ہوئے انسانی حقوق کی پامالی کی گئی ہے اور پریس کی آزادی پر کاری ضرب لگائی گئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں