علان کا علاج قیدی کی طرح نہیں بلکہ مریض کی طرح کیا جائے: اسرائیل

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے 64 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی نوجوان محمد علان کی انتظامی حراست کی سزا عبوری طورپر معطل کرتے ہوئے اسے انتہائی نگہداشت کےوارڈ میں رکھنے اور قیدی کے بجائےمریض کے طورپر علاج جاری رکھنے کا حکم دیا ہے

335108
علان کا علاج قیدی کی طرح نہیں بلکہ مریض کی طرح کیا جائے: اسرائیل

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے 64 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی نوجوان محمد علان کی انتظامی حراست کی سزا عبوری طورپر معطل کرتے ہوئے اسے انتہائی نگہداشت کےوارڈ میں رکھنے اور قیدی کے بجائےمریض کے طورپر علاج جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہری کا اس وقت تک علاج جاری رکھا جائے جب تک اس کی دماغی صلاحیت کے بارے میں درست معلومات نہ مل جائیں اور اگر محمد علان کے بھوک ہڑتال کے باعث متاثر ہونے والی دماغ کی شریانیں ناقابل علاج ہوں تو اس صورت میں اس کی سزا ختم کرکے اسے رہا کردیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں