داعش کیطرف سے ماہر آثار قدیمہ خالد السد کا سر قلم

داعش نے شام کے شہر پالمیرا میں ملک کے معروف ترین ماہر آثار قدیمہ 81 سالہ خالدالاسد کا سر قلم کر کے اس کی لاش تاریخی رومن برج سے لٹکا دی ہے۔

334147
داعش کیطرف سے ماہر آثار قدیمہ خالد السد کا سر قلم

داعش نے شام کے شہر پالمیرا میں ملک کے معروف ترین ماہر آثار قدیمہ 81 سالہ خالدالاسد کا سر قلم کر کے اس کی لاش تاریخی رومن برج سے لٹکا دی ہے۔
خالد الاسد کو گزشتہ روز ایک چوک میں سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں قتل کیا گیا۔ پھر ان کی لاش پالمیرا لائی گئی اور ایک رومن پلر سے لٹکا دی گئی۔ واضح رہے داعش نے ایک ماہ قبل خالد الاسد کو اغوا کر لیا تھا۔ خالدالاسد چار دہائیوں تک پالمیرا کے آثار قدیمہ کے انچارج رہے جبکہ شام کے حکومتی ذرائع کے مطابق داعش نے خالدالاسد کو قتل کرنے سے قبل ان سے پالمیرا میں نوادرات کے حوالے سے معلومات لینے کی بھی کوشش کی۔ واضح رہے کہ داعش نے کچھ عرصہ قبل دو ہزار سال قدیم قصبے پالمیرا پر قبضہ کرلیا تھا اور اس پر آثار قدیمہ کی تنظیموں نے شدید خدشات کا اظہار کیا تھا کہ داعش عراق میں آثار قدیمہ کی تباہی کے بعد اب پالمیرا کے آثار قدیمہ کو بھی تباہ کردے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں