اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی شام میں جنگ بندی کی کوششیں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے ۔

331784
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی شام میں جنگ بندی کی کوششیں


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے ۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں چار سال سے جاری خانہ جنگی کو ختم کروانے کے لیے مذاکراتی عمل کو شروع کرنے کی تجویز کو قبول کر لیا ہے ۔خصوصی نمائندے برائے شام سٹیفن دے مستورا نے کہا کہ شام کے طرفین کے درمیان چار بنیادی موضوعات پر کاروائی گروپ تشکیل دیتے ہوئے مذاکرات کو شروع کرنے کی تجویز کو اتفاق رائے سے قبول کر لیا ہے ۔
کونسل کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ شام میں تما تر اختیار کی مالک ایک عبوری حکومت قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس فیصلے کے ذریعے سلامتی کونسل نے دو سال میں پہلی بار ایک سیاسی قدم اٹھایا ہے ۔
روس کے سفیر نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل نے پہلی بار شام کے معاملے میں اہم قدم اٹھایا ہے جبکہ فرانس نے اس قدم کو تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں