داعش کے موصل پر قبضے کے ذمہ دار افراد میں نوری المالکی بھی شامل

عراق کی مجلس نمائندگان کیطرف سے داعش کے موصل پر قبضے سے متعلق تیار کردہ رپورٹ میں سابق وزیر اعظم نوری المالکی کو بھی ملزم ٹھہرایا گیا ہے ۔

330607
داعش کے موصل پر قبضے کے ذمہ دار افراد میں نوری المالکی  بھی شامل



عراق کی مجلس نمائندگان کیطرف سے داعش کے موصل پر قبضے سے متعلق تیار کردہ رپورٹ میں نوری المالکی کو بھی ملزم ٹھہرایا گیا ہے ۔
اس رپورٹ میں موصل پر قبضے کی وجوہات کو منظر عام پر لایا گیا ہے ۔ رپورٹ میں مالکی کے علاوہ 35 سیاسی ،فوجی اور مقامی حکام بھی شامل ہیں ۔ اس رپورٹ کو پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ الجبوری نے کہا کہ کوئی بھی انسان قانون سے بالا تر نہیں ہے۔ ذمہ دار افراد کیخلاف قانونی کارہ جوئی کی جائے گی ۔ وہ اس رپورٹ کو قومی اسمبلی میں پڑھنے کے بعد عوام کو اس سے اگاہ کریں گے ۔
یاد رہے کہ داعش نے گزشتہ سال ماہ جون میں عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل پر قبضہ کر لیا تھا ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں