شام کے بحران کو حل کرنے کے لیے روس کی سفارتی کوششیں

شام کے بحران کو حل کرنے کے لیے روس کی سفارتی کوششیں جاری ہیں ۔

326576
شام کے بحران کو حل کرنے کے لیے روس کی سفارتی کوششیں

شام کے بحران کو حل کرنے کے لیے روس کی سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے شامی مخالفین اور انقلابی قوتوں کی کولیشن کے سربراہ خالد ہوجا کیساتھ ملاقات کی ۔ انھوں نے کہا کہ روس مغربی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کیساتھ دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے لیے تیار ہے ۔ خالد ہوجا نےبھی کہا کہ شام میں جاری خانہ جنگی کی ذمہ داری صدر اسد پر عائد ہوتی ہے ۔ہم عبوری حکومت میں صدر اسد کی شمولیت کیخلاف ہیں ۔ وزیر خارجہ لاوروف نے کہا کہ ہم شام میں فوجی حل کیخلاف ہیں ۔ عراق اور شام کی حکومتوں ،کردی انتظامیہ اور علاقائی قوتوں کو باہمی اتحاد سے داعش کیخلاف جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کیساتھ بھی ٹیلیفون پر شام کی صورتحال پر بات چیت کی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں