بغداد میں بم دھماکہ، 58 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی

عراق کے دارالحکومت بغدادکے ایک مصروف بازار میں بم دھماکے میں کم ازکم 58 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

327585
بغداد میں بم دھماکہ، 58 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی

عراق کے دارالحکومت بغدادکے ایک مصروف بازار میں بم دھماکے میں کم ازکم 58 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ دھماکہ ایک ریفریجریٹر ٹرک میں ہوا جس میں بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا تھا۔ اس سے قبل مئی اور جولائی میں اسی علاقے میں کئی کار بم دھماکے ہوئے تھے جن میں بڑے ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
ابتدائی تفتیش کےمطابق ایک خودکش حملہ آور ٹرک کو تیزی سے مارکیٹ کے سبزی اور پھل والے حصے میں لایا اور اسے دھماکے سے اڑا دیا۔ فی الحال کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں