مصر:250 افراد کو 25 سال قید با مشقت

اسکندریہ شہر کی عدالت نے ان افراد کو یہ سزا ،ملک کے شمال میں واقع البحیرہ نامی صوبےمیں سن 2013 میں رونما ہونے والے پر تشدد واقعات میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے کے نتیجے میں دی ہے

323738
مصر:250 افراد کو 25 سال قید با مشقت

مصر میں 250 افراد کو 25 سال قید با مشقت کا حکم سنایا گیا ہے۔
ان ا فراد میں اخوان المسلمین کے اہم رہنما بھی شامل ہیں۔
اسکندریہ شہر کی عدالت نے ان افراد کو یہ سزا ،ملک کے شمال میں واقع البحیرہ نامی صوبےمیں سن 2013 میں رونما ہونے والے پر تشدد واقعات میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے کے نتیجے میں دی ہے ۔
ان افراد میں مصر کے سابق رکن پارلیمان محمد جمال حشمت اور البحیرہ کے گورنر اسامہ سلیمان اور اخوان المسلمین کی البحیرہ سے وابستہ ضلعی شاخ کے ذمہ دار محمد سویدان بھی شامل ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں