ترکی میں پنا گزینوں کی تعداد دو ملین سے تجاوز کرگئی

مسلح افواج کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں ماہ مئی سے سرحد سے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 50 ہزار باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں30 ہزار کا تعلق شام سے بتایا جاتا ہے۔ تین لاکھ شامی باشندوں کو 25 مختلف کیمپوں میں رکھا گیا ہے

322588
ترکی میں  پنا گزینوں کی تعداد دو ملین سے تجاوز کرگئی

خانہ جنگی کی وجہ سے اپنے ملک کو ترک کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ترکی میں پناہ لینے والی شامی باشندوں کی تعداد 2 ملین سے تجاویز کر گئی ہے۔
مسلح افواج کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں ماہ مئی سے سرحد سے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 50 ہزار باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں30 ہزار کا تعلق شام سے بتایا جاتا ہے۔
تین لاکھ شامی باشندوں کو 25 مختلف کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔
متحدہ امریکہ میں آباد ہونے والے شامی باشندوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ ہے۔
یونان اور یورپ میں آباد ہونے کے خواہاں شامی باشندوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ہائی کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق یونان میں اس سال کے پہلے چھ ماہ میں آنے والے پنا گزینوں کی تعداد 77 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جن میں سے ساٹھ فیصد کا تعلق شام سے ہے۔
انہی ذرائع کے مطابق اس سال یورپ جانے کے خواں افراد میں سے ایک ہزار نو سے بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں