عراق میں وزیراعظم العبادیکااصلاحات کو متعارف کروانے کا اعلان

دہشت گردی کی لپیٹ میں عراق کرپشن کے خلاف بھی اپنی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیراعظم حید العبادی نے دارالحکومت بغداد سمیت کئی ایک شہروں میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری کرپشن مظاہروں کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کو متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے

323005
عراق میں وزیراعظم العبادیکااصلاحات کو متعارف کروانے کا اعلان

دہشت گردی کی لپیٹ میں عراق کرپشن کے خلاف بھی اپنی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
وزیراعظم حید العبادی نے دارالحکومت بغداد سمیت کئی ایک شہروں میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری کرپشن مظاہروں کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کو متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔
ان اصلاحات کے مطابق نائب وزیراعظم اور نائب صدر کے عہدوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ ان کی جانب سے اہم حکومتی اصلاحات ملک میں کئی دن سے جاری بڑے عوامی مظاہروں کے تناظر میں سامنے آئیں ہیں۔
وزیراعظم حیدر العبادی نے اعلیٰ عدلیہ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ موجودہ اور سابقہ حکومتی عہدیداروں کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کرے۔ عوامی اخراجات میں کمی کے لیے العبادی نے حکومتی عہدیداروں کو مہیا کیے گئے محافظوں کی تعداد میں کمی کا اعلان بھی کیا ہے۔ وزیراعظم کی ان تجاویز کو عراقی کابینہ کی جانب سے منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں