عراق میں بم دہماکے میں 35 افراد ہلاک

بعقوبہ کے علاقے الحوائیدار میں ایک خود کش کار بم حملہ ایک مارکیٹ میں کیا گیا، جس میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہر کے ایک دوسرے علاقے کنعان کی مارکیٹ میں کار بم پھٹنے سے 11 شہری ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہو گئے

323240
عراق میں بم دہماکے میں 35 افراد ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد سے 60 کلو میٹر کے فاصلے پر بعقوبہ میں ایک گاڑی میں نصب بم کے پھٹنے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 35 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
بعقوبہ کے علاقے الحوائیدار میں ایک خود کش کار بم حملہ ایک مارکیٹ میں کیا گیا، جس میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہر کے ایک دوسرے علاقے کنعان کی مارکیٹ میں کار بم پھٹنے سے 11 شہری ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہو گئے۔ اِن دونوں حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی ہے۔
صوبائی دارالحکومت، بقوبہ کے قریب پیر کو دو مہلک حملے ہوئے۔ ایک مصروف بازار میں ہونے والے اس دھماکے میں کم از کم 35 افراد ہلاک، جب کہ 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
بقوبہ، گذشتہ برس داعش اور حکومت کی حامی ملیشیاؤں کے درمیان ہونے والی شدید لڑائی کا مرکز رہ چکا ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں