دریائے اردن کےمغربی کنارے میں صورتحال کشیدہ

اسرائیلی فوجیوں نے پیٹرول اسٹیشن پر ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا

320615
دریائے اردن کےمغربی کنارے میں صورتحال کشیدہ

اسرائیل کے زیر قبضہ دریائے اردن کےمغربی کنارے میں کشیدہ صورتحال جاری ہے۔۔۔
اسرائیلی فوجیوں نے پیٹرول اسٹیشن پر ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا ہے۔
اسرائیلی حکام نے پیٹرول اسٹیشن پر چاقو سے کئے جانے والے حملے میں ایک اسرائیلی کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
حکام کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ہاتھ میں چاقو لئے ایک فلسطینی کو اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق فلسطینی کا تعلق قریبی گاوں سے تھا۔
دریائے اردن کے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں نے گذشتہ ماہ ایک گھر میں لوٹ مار کے دوران ایک شیر خوار بچے کو ہلاک اور کنبے کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ بچے کا باپ بھی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بعد میں ہلاک ہو گیاتھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں