عراق: داعش کے خلاف حملے درجنوں شدت پسند ہلاک

عراق کے مختلف شہروں میں کی جانے والی کاروائیوں کے دوران 56 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے

315309
عراق: داعش کے خلاف حملے درجنوں شدت پسند ہلاک

عراق میں فوج اور عالمی قوتوں کے داعش کے خلاف حملے جاری ہیں۔
ملک کے مختلف شہروں میں کی جانے والی کاروائیوں کے دوران 56 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔
عالمی قوتوں نے رمادی شہر میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے دوران 37 شدت پسند مارے گئے جبکہ اسلحے سے بھری تین گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ۔
موصل شہر کے مغرب میں واقع طلافیر میں بھی تنظیم سے وابستہ ایک ٹینکر کو تباہ کر دیا گیا جس کے نیتجے میں 12 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
صوبہ الانبار میں پولیس اور داعش کے شدت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے دوسری جانب صلاح الدین سے ملحقہ سمارہ نامی شہر میں بھی تنظیم کے گولہ بارود کے گودام کو قبضے میں لے لیا گیا ۔
دریں اثنا، داعش نے موصل شہر میں حفاظتی دستوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کے شبے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں