امریکہ کے وزیر خا رجہ جان کیری کی مصر میں مصروفیات

امریکہ کے وزیر خا رجہ جان کیری مصر کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ۔

312700
امریکہ کے وزیر خا رجہ جان کیری کی مصر  میں مصروفیات


امریکہ کے وزیر خا رجہ جان کیری ایران کیساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کے معاملے میں مشرق وسطی کے ممالک کے رد عمل کو کم کرنے کے لیے مصر کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں
۔
مصر پہنچنے کے بعد بیان دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکہ اور مصر کے درمیان تعلقات دوبار استوار ہو گئے ہیں ۔ 2009 کے بعد پہلی بار ہونے والے سٹریٹیجک اہمیت کے حامل اجلاس میں مشرق وسطیٰ کے استحکام میں مصر کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ مصر میں انسانی حقوق کے بارے میں ہمارے خدشات موجود ہیں لیکن ہم مصری حکام کیساتھ کئی معاملات میں مل جل کر کام کر سکتے ہیں ۔ انھوں نے اس نظریے کا دفاع کیا کہ ویانا میں ہونے والے معاہدے کی روسے ایران کے ایٹمی طاقت بننے کی روک تھا م کی گئی ہے ۔اس معاہدے پر عمل درآمد سے مشرق وسطیٰ مزید محفوظ علاقے کی حیثیت اختیار کر لے گا ۔
مصر کے وزیر خارجہ سمیع شکری نے بھی بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کیساتھ نظریاتی اختلافات کے بجائے سوچ میں فرق پایا جاتا ہے ۔
جان کیری نے قاہرہ میں مصر کے صدر السیسی کیساتھ بھی ملاقات کی اور کہا کہ مصر میں انسانی حقوق اور دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے درمیان توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔
مصر میں السیسی کے فوجی انقلاب کے بعد اخوان المسلمین کے حامی ایک ہزار سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا اور جزیرہ نما سینا میں القائدہ کی حامی تنظیموں کے حملوں میں سینکڑوں مصری فوجی بھی ہلاک ہو گئے تھے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں