تیونس کے صدر نے ہنگامی حالات میں دو ماہ کی توسیع کردی

اُنھوں نے ہنگامی حالات کا اعلان جون میں اُس وقت کیا تھا جب اِس شمال افریقی ملک کے بحیرہ روم میں واقع صحت افزا ساحلی مقام پر حملے ہوئے تھے۔ اِن حملوں میں 38 سیاح ہلاک ہوئے تھے۔ صدر باجی قائد سبسی کے دفتر کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق، یہ فیصلہ وزیر ا

311700
تیونس  کے صدر نے ہنگامی حالات میں دو ماہ کی توسیع کردی

تیونس کے صدر نے ہنگامی حالات میں دو ماہ کی توسیع کردی ہے۔
اُنھوں نے ہنگامی حالات کا اعلان جون میں اُس وقت کیا تھا جب اِس شمال افریقی ملک کے بحیرہ روم میں واقع صحت افزا ساحلی مقام پر حملے ہوئے تھے۔ اِن حملوں میں 38 سیاح ہلاک ہوئے تھے۔
صدر باجی قائد سبسی کے دفتر کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق، یہ فیصلہ وزیر اعظم اور پارلیمان کے اسپیکر کے باہم مشورے کے بعد کیا گیا۔
مارچ میں، دو مسلح افراد نے ملک کے دارالحکومت، تیونس میں واقع باردو میوزئم پر حملے کیا جس واقع میں 21 غیرملکی سیاح ہلاک ہوئے۔
داعش کے جہادی گروپ نے اِن حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دونوں حملے اُسی کی کارستانی ہے، جس کا مقصد ایک ماہ قبل تیونیسیا کی پارلیمنٹ کی جانب سے دہشت گردی کے انسداد سے متعلق نئی قانون سازی کی منظوری کا بدلہ لینا تھا۔

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں