شام: الںصرہ کا مخالفین کے کیمپ پر حملہ

دہشت گرد تنظیم القائدہ کی شام میں سرگرم عمل شاخ النصرہ محاذ نے ایک مخالفین کے تربیتی کیمپ پر حملہ کرتےہوئے سات جنگجووں کو ہلاک کر دیا

310266
شام: الںصرہ کا مخالفین کے کیمپ پر حملہ

دہشت گرد تنظیم القائدہ کی شام میں سرگرم عمل شاخ النصرہ محاذ نے ایک مخالفین کے تربیتی کیمپ پر حملہ کرتےہوئے سات جنگجووں کو ہلاک کر دیا ۔
اس واقعے میں النصر ہ کے بھی 18 شدت پسند مارے گئے۔
یہ تربیتی اڈہ حلب کے شمال میں واقع آزیز نامی علاقے میں پیش آیا جس کے بعد امریکی طیاروں نے النصرہ کے شدت پسندوں پر بموں کی بارش کر دی ۔
واضح رہے کہ النصرہ محاذ نے دو روز قبل اسی اڈے سے مخالفین کےلیڈروں میں شمار ندیم حسن اور ان کے سات ساتھیوں کو اغوا کرلیا تھا ۔
گزشتہ سال بھی النصرہ نے امریکی زیر حمایت تحریک الحزم اور شامی مخالفین نامی گروپوں کو اپنا نشانہ بنایا تھا ۔
واضح رہے کہ امریکی تربیتی کیمپ میں شمو لیت کےلیے 6 ہزار شامیوں نے رجوع کیا تھا جن میں سے 1500 کی درخواستوں کو قبول کیا تھا جبکہ اب تک محض ساٹھ جنگجووں کی تربیت مکمل ہو پائی ہے ۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں