معمر قذافی کے صاحبزادے سیف قذافی کوسزائے موت دینے کا فیصلہ

سزا کا فیصلہ سناتے وقت سیف قذافی عدالت میں موجود نہ تھے۔ جن دیگر افراد کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے ان میں معمر قذافی کے دور کے انٹیلیجنس چیف عبداللہ سینوسی اور قذافی کے دور کے آخری وزیر اعظم البغدادی المحمودی بھی شامل ہیں

305348
معمر قذافی کے صاحبزادے سیف قذافی کوسزائے موت دینے کا فیصلہ

لیبیا کے معزول رہنما معمر قذافی کے صاحبزادے سیف قذافی کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔
لیبیا کی ایک عدالت نے سیف قذافی اور آٹھ دیگر ملزمان موت کی سزا سنائی ہے۔
سزا کا فیصلہ سناتے وقت سیف قذافی عدالت میں موجود نہ تھے۔
جن دیگر افراد کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے ان میں معمر قذافی کے دور کے انٹیلیجنس چیف عبداللہ سینوسی اور قذافی کے دور کے آخری وزیر اعظم البغدادی المحمودی بھی شامل ہیں۔
لیبیا کے دارالحکومت میں اس مقدمے کی سماعت کا آغاز گزشتہ برس اپریل میں ہوا تھا اور اس عدالتی کارروائی پر انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی کئی تنظیموں نے شدید تنقید بھی کی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں