بحرین میں بم حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک

یہ دھماکا ایک ایسے وقت پر ہوا، جب کچھ دن قبل ہی بحرین کی سنی حکومت نے کہا تھا کہ ایران سے اسلحہ اسمگل کرنے کی ایک کوشش ناکام بنا دی گئی تھی۔ اس علاقے میں سکیورٹی فورسز اور شیعہ مظاہرین کے مابین اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں

304761
بحرین میں بم حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک

بحرین میں شیعہ آبادی کے محلے میں پولیس پر حملہ کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔
اس حملے کے دوران دو پولیس اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس پر یہ حملہ سِترہ نامی جزیرے جہاں شیعہ فرقے کے لوگ اکثریت سے آباد ہیں کیا گیا ہے۔
یہ دھماکا ایک ایسے وقت پر ہوا، جب کچھ دن قبل ہی بحرین کی سنی حکومت نے کہا تھا کہ ایران سے اسلحہ اسمگل کرنے کی ایک کوشش ناکام بنا دی گئی تھی۔ اس علاقے میں سکیورٹی فورسز اور شیعہ مظاہرین کے مابین اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔
وزارت داخلہ نے اس خونریز کارروائی میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک دہشت گردانہ کارروائی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس دھماکے کے فوری بعد پولیس نے جائے وقوعہ کی طرف سے جانے والی تمام شاہراہوں کو بند کر دیا۔
عینی شاہدین کے حوالے سے مزید بتایا ہے کہ اس علاقے میں پہلے بھی سکیورٹی اہلکاروں پر متعدد حملے کرنے کی کوششیں کی جا چکی ہیں۔
بحرین میں 2011ء سے شیعہ مظاہرین ملک کی سنی بادشاہت سے مطالبات کر رہے ہیں کہ وہ ملک میں سیاسی اصلاحات متعارف کرائے۔
انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران رونما ہونے والے مختلف پرتشدد واقعات کے نتیجے میں کم ازکم 89 افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ ان تمام واقعات کو حکومت بحرین نے سعودی عرب کے فوجیوں کے تعاون سے دبا دیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں