مصر میں اخوان المسلمین کے 44 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

مصر کے مختلف شہروں میں کی جانے والی کاروائیوں کے دوران سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے ملازمین پر کیے جانے والے حملوں میں شریک اخوان المسلمین کے 44 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کی طرف سے الغربیہ اور ال منیہ شہروں میں شروع کیے جانے والے آپریشن کے دوران ان تمام افراد کو حراست میں لیا گیا ہے

385279
مصر میں اخوان المسلمین کے 44 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

مصر میں اخوان المسلمین کے 44 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مصر کے مختلف شہروں میں کی جانے والی کاروائیوں کے دوران سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے ملازمین پر کیے جانے والے حملوں میں شریک اخوان المسلمین کے 44 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سیکورٹی فورسز کی طرف سے الغربیہ اور ال منیہ شہروں میں شروع کیے جانے والے آپریشن کے دوران ان تمام افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
مصر میں انتخابات کے ذریعے اقتدار سنبھالنے والے محمد مرسی کو 3 جولائی 2013 کو فوجی انقلاب کے ذریعے عہدے سے معزول کردیا گیا تھا اور ان کے حامیوں پر تشدد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا تھا اور25 دسمبر 2013 کو اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں