عراق دوبارہ خون میں ڈوب

عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم سے مسلح گاڑیوں سے کئے جانے والے حملوں میں 28 افراد ہلاک ہو گئے

384106
عراق دوبارہ خون میں ڈوب

عراق دوبارہ بم حملوں کی وجہ سے خون میں ڈوب گیا۔۔۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم سے مسلح گاڑیوں سے کئے جانے والے حملوں میں 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بغداد کے علاقے الرفاح میں بم سے مسلح گاڑی کے پھٹنے سے 20 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے۔
دوسرا حملہ الشعب میں کیا گیا جس میں 8 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ملک کے بعض علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے بغداد سمیت مختلف شہروں میں تشدد کے واقعات اور بم حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مذکورہ حملوں کے بارے میں عراقی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے دہشتگرد تنظیم داعش سے منسلک گروپوں کی طرف سے کئے گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں