شام میں اسد افواج کے حملوں میں 89 افراد ہلاک

تازہ حملے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں مخالفین اور داعش کے کنٹرول میں ہونے والے مقامات پر کیے گئے

383198
شام میں اسد افواج کے حملوں میں 89 افراد ہلاک

اسد انتظامیہ کی وفادار فو ج کے مختلف شہروں میں مخالفین کے زیر کنٹرول مقامات پر فضا اور زمین سے حملوں میں 89 افراد ہلاک ہو گئے۔
شامی حقوق انسان کی تنظیم کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت دمشق کے مضافات درعا ، ہما، لازکیہ اور دیرو زور میں 63 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔
ہلاک شد گان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
دریں اثناء اطلاع کے مطابق شامی فوج کے جنگی طیاروں کی حلب کے شمال مشرق میں واقع اور داعش کے زیر کنٹرول مین بیک تحصیل پر بمباری میں 26 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں