سمجھوتہ ایران اور ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات میں فروغ لائے گا

اس نئے دور میں ایران، قطر سمیت تمام علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات میں زیادہ قریب ہو گا اور علاقائی مسائل پر تعاون کے ماحول میں غور کرے گا: صدر حسن روحانی

382114
سمجھوتہ ایران اور ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات میں فروغ لائے گا

روحانی نے کہا ہے کہ علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات میں فروغ آئے گا۔۔۔
ایران اور 5+1 ممالک کے درمیان طے پانے والا جوہری سمجھوتہ کل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سمجھوتہ ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات میں فروغ لائے گا۔
روحانی نے قطر کے امیر کے ساتھ ٹیلی فونک مذاکرات کے بارے میں اپنے ذاتی ٹویٹر صفحے سے بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس نئے دور میں ایران، قطر سمیت تمام علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات میں زیادہ قریب ہو گا اور علاقائی مسائل پر تعاون کے ماحول میں غور کرے گا۔
ایران کے دینی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے بھی تہران میں خطبہ عید کے دوران اس سمجھوتے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم علاقائی ممالک فلسطین، یمن، بحرین، شام اور عراق میں مظلوم عوام کے ساتھ تعاون کو جاری رکھیں گے اور امریکہ کے لئے ہماری پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں