فیصلہ سیاسی اور مضحکہ خیز ہے: نیتان یاہو

اسرائیلی فوجیوں نے بحری رکاوٹوں کو توڑنے کے لئے کئے جانے والے ایک حملے کو روکنے کے لئے بین الاقوامی قوانین سے ہم آہنگ دفاعی کاروائی کی ہے: نیتان یاہو

381580
فیصلہ سیاسی اور مضحکہ خیز ہے: نیتان یاہو

نیتان یاہو نے بلیو مارمرا امدادی بحری جہاز کے موضوع پر بین الاقوامی تعزیراتی عدالت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے اسرائیل کے بارے میں بین الاقوامی تعزیراتی عدالت کے اس سے قبل کے فیصلے پر دوبارہ غور کے مطالبے پر تنقید کی ہے۔
نیتان یاہو نے اپنے تحریری بیان میں عدالت کے اس فیصلے کو سیاسی اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے بحری رکاوٹوں کو توڑنے کے لئے کئے جانے والے ایک حملے کو روکنے کے لئے بین الاقوامی قوانین سے ہم آہنگ دفاعی کاروائی کی ہے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی تعزیراتی عدالت اس سے قبل "تحقیقات کے ضروری نہ ہونے" کا فیصلہ سنا چکی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں