ایران میں یوم القدس منایا گیا،امریکہ اور اسرائیل پر لعنت ملامت

ایران،عراق اور لبنان میں یوم القدس منایا گیا جس کے دوران اسرائیل اور امریکہ کے علاوہ سعودی عرب کے خلاف بھی نعرے لگائے گئے

344670
ایران میں یوم القدس منایا گیا،امریکہ اور اسرائیل پر لعنت ملامت

ایران،عراق اور لبنان میں یوم القدس منایا گیا ۔
اس موقع پر کی جانے والی پیدل مارچوں میں اسرائیل اور امریکہ کے علاوہ سعودی عرب کے خلاف بھی نعرے لگائے گئے۔
ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والی پیدل مارچ میں صدر حسن روحانی نے بھی شرکت کی البتہ جوہری مذاکرات کی وجہ سے انہوں نے اپنے خیالات خود تک ہی محدود رکھے۔
دوسری جانب عراق اور لبنان میں ہونے والے مظاہروں میں داعش کی بھی لعنت ملامت کی گئی ۔
لبنان کے مظاہرے مین حزب اللہ کے لیڈر حسن نصر اللہ نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کا دنیا میں صرف ایران ہی حامی ملک ہے ۔
یاد رہے کہ ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ خمینی نے سن 1979 سے بالخصوص ماہ رمضان کے آخری جمعے کے روز فلسطینی مزاحمت کی یک جہتی کا دن منانے کا سلسلہ شروع کیا تھا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں