تیونس میں ایک ہوٹل پر حملے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک

تیونس کے سیاحتی شہر سوسہ میں واقع ایک اہم سیاحتی ہوٹل پر حملہ کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خودکار ہتھیاروں سے مسلح کم از کم ایک شخص امپیریل مرحبا نامی اس ہوٹل میں داخل ہوا اور اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ آور پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی فائرنگ میں مارا گیا

321243
تیونس میں ایک ہوٹل  پر حملے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک

تیونس میں ایک ہوٹل پر حملہ۔
تیونس کے سیاحتی شہر سوسہ میں واقع ایک اہم سیاحتی ہوٹل پر حملہ کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔
دہشت گردی کے اس حملے میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خودکار ہتھیاروں سے مسلح کم از کم ایک شخص امپیریل مرحبا نامی اس ہوٹل میں داخل ہوا اور اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ آور پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔
علاقے میں ابھی بھی جھڑپیں جاری ہیں اور ان جھڑپوں کے دوران ایک سیاح کے بھی ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں