امریکہ فلسطینی بچوں پر ظلم بند کروائے: کانگریس

امریکی کانگریس کے ایک وفد نے اوباما انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم بالخصوص بچوں کے خلاف تشدد کو رکوانےکےلیے صیہونی حکومت پر دباو ڈالے

320324
امریکہ فلسطینی بچوں پر ظلم بند کروائے: کانگریس

امریکی کانگریس کے ایک وفد نے اوباما انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم بالخصوص بچوں کے خلاف تشدد کو رکوانےکےلیے صیہونی حکومت پر دباو ڈالے۔
مذکورہ وفد نے اس سلسلے میں سیکریٹری خارجہ جان کیری کو ایک خط روانہ کرتےہوئے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں جنہیں رکوایا جائے ۔
مراسلے میں صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینی بچوں کی گرفتاریوں،حبس بے جا اور جیلوں میں تشدد جیسی جسمانی اذیتوں کی یاد دہانی کرواتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ حالیہ دس سالوں کے دوران بارہ تا سترہ سال کی عمر کے 7 ہزار بچوں پر اسرائیلی فوج نے بہیمانہ طریقے سے ظم کیا ہے جو کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتاہے جس پر توجہ دی جائے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں