پاکستان سعودی عرب کی سرحدوں کا تحفظ کرے گا

پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی صورت میں پاکستانی فوج سعودی عرب کی سرحدوں کو تحفظ کرنے کے لیے تیار ہے۔ عمرے کی غرض سے مکہ تشریف لے جانے والے صدر ممنون حسین نے کہا ہے حوثیوں کی جانب سے شروع کردہ جنگ کے بعد سے ان کے ملک نے سعودی عرب کے اعلیٰ حکام اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے اس موضوع سے متعلق بات چیت کی ہے

310252
پاکستان سعودی عرب کی سرحدوں  کا تحفظ کرے گا

پاکستان سعودی عرب کا تحفظ کرے گا۔
پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی صورت میں پاکستانی فوج سعودی عرب کی سرحدوں کو تحفظ کرنے کے لیے تیار ہے۔
عمرے کی غرض سے مکہ تشریف لے جانے والے صدر ممنون حسین نے کہا ہے حوثیوں کی جانب سے شروع کردہ جنگ کے بعد سے ان کے ملک نے سعودی عرب کے اعلیٰ حکام اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے اس موضوع سے متعلق بات چیت کی ہے اور سعودی عرب کی ہر ممکنہ جنگ کی صورت میں مکمل حمایت کرنے کی یقین دانی بھی کروائی گئی ہے۔
صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پورا عالمِ اسلام مسئلہ یمن کو پُر امن طریقے سے حل کا خواہاں ہیں تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں پاکستان سعودی عرب کی سرحدوں کی مکمل حفاظت کے لیے بالکل تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی سعودی عرب میں کام کرتے ہیں اور ان پر بھی سعودی عرب کے تحفظ کی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں