ترکی نے مزید چار ہزارشامی مہاجرین کو پناہ دے دی

ترکی نے شام کی سرحد پر واقع تل عبید شہر پر مخلوط قوتوں کی بمباری کا نشانہ بننے والے مزید چار ہزارشامی مہاجرین کو پناہ دی ہے ۔

303997
  ترکی نے مزید چار ہزارشامی مہاجرین کو پناہ دے دی

ترکی نے شام کی سرحد پر واقع تل عبید شہر پر مخلوط قوتوں کی بمباری کا نشانہ بننے والے مزید چار ہزارشامی مہاجرین کو پناہ دی ہے ۔
ان مہاجرین کو اکچا قلعے سرحدی چوکی سے ترکی میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ زخمیوں کا علاج معالجہ کیا گیا اور بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ۔ بعد میں تمام مہاجرین کو کیمپوں میں پناہ دے دی گئی ہے ۔
سرحدی چوکی سے مہاجرین کی آمد کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے ۔دریں اثناء وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ شامی پناہ گزینوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے یورپی کونسل کی پارلیمانی مجلس کا ایک وفد استنبول پہنچ گیا ہے ۔یہ وفد آج غازییان تیپ اور کلیس کے مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ کرئے گا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں