بغداد میں بم دھماکے 8 افراد ہلاک 21 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم حملوں میں 8 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ہیں ۔

296300
 بغداد میں بم  دھماکے 8 افراد ہلاک  21 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم حملوں میں 8 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ہیں ۔
بغداد کے عر تجارت علاقے میں سڑک کے کنارے نصب بم کے پھٹنے سے دو افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ الیوسفیے علاقے کے ایک ہفتہ بازار میں بم دھماکے سے 4 افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں ۔ اسی طرح ایت توپجی شاپنگ سینٹر کے سامنے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں ۔
عراق میں داعش کیطرف سے موصل اور دیگر شہروں پر قبضے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں اور بغداد میں وقتاً فوقتاً بموں کے دھماکے ہو رہے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں