داعش کے خلاف عراق و شام میں کاروائی درجنوں ہلاک

عراقی شہر الانبار میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں 72 دہشت گرد مارے گئے

294158
داعش کے خلاف عراق و شام میں کاروائی درجنوں ہلاک

عراقی شہر الانبار میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں 72 دہشت گرد مارے گئے۔
الانبار سے متصل حادثہ نامی تحصیل میں داعش کی دس گاڑیوں نے جب داخلے کی کوشش کی تو اس پر اتحادی قوتوں نے فضائی حملہ کر دیا ۔
اس حملے کے نتیجے میں 57 انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب رامادی شہر کے مشرق میں بھی ہونے وا لی جھڑپ میں داعش کے 15 انتہا پسند ہلاک ہوئے ۔
شام میں شامی محاذ سے وابستہ مخالفین نے حلب کے شمال میں واقع ماری تحصیل میں داعش کے انتہا پسندوں پر میزائلوں سے حملہ کیا


ٹیگز:

متعللقہ خبریں