تمام شہری حقوق اور فرائض میں برابر ہیں :شاہ سلمان

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی مملکت کی بنیادیں اسلامی شریعت کی تعلیمات کی پاسداری کے اصول پر استوار ہیں اور اس میں انسانی حقوق کے تحفظ پر زوردیا گیا ہے۔

284509
تمام شہری حقوق اور فرائض میں برابر ہیں :شاہ سلمان

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی شہریوں اور غیرملکی تارکین وطن میں کوئی امتیاز روا نہیں رکھا جاتا ہے اور نہ ایسا ہوگا۔ شریعتِ اسلامی کی روشنی میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے گا، شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کے قوانین میں سعودی شہریوں اور دوسروں کے درمیان کوئی تمیز روا نہیں رکھی جائے گی۔ سعودی مملکت کی بنیادیں اسلامی شریعت کی تعلیمات کی پاسداری کے اصول پر استوار ہیں اور اس میں انسانی حقوق کے تحفظ پر زوردیا گیا ہے۔ ہمارے ملک کا نظام حکمرانی انصاف ،مشاورت اور برابری کے اصول پر مبنی ہے ۔ریاست کا نظام حقوق کے تحفظ، انصاف کے حصول ،اظہار رائے کی آزادی ،غیر جانبداری اور تقسیم کے اسباب ووجوہ کے حل کا ضامن ہے ۔ تمام شہری حقوق اور فرائض میں برابر ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں